راولپنڈی: نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ (NSC) کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت نے نیول ہیڈکوارٹرز (NHQ) میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں سروسز چیفس نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقاتوں کے دوران قومی دفاع، پیشہ ورانہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عسکری قیادت نے مشترکہ پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔