کراچی: ادارہ دی پوسٹ ڈیجیٹل نے اپنے ٹھری میرواہ کے نمائندے جناب نذیر شر کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر زوہیب شر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر زوہیب شر کی وفات کی خبر انتہائی رنج و غم کا باعث بنی۔ ادارہ اس غم کی گھڑی میں جناب نذیر شر، مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

بیان میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی گئی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات نصیب کرے اور تمام لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

آمین یا رب العالمین