اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔
درخواست جون 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی 29 جولائی کو سماعت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اگر نیپرا درخواست منظور کر لیتی ہے تو ملک بھر کے صارفین، بشمول کے الیکٹرک کے صارفین، پر 18 ارب روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
نیپرا کی سماعت کے بعد جاری ہونے والے فیصلے کی روشنی میں اضافی چارجز کا اطلاق متعلقہ صارفین کے بجلی بلوں میں کیا جائے گا۔




