اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کے خلاف انکوائری کرانے اور ناکام امیدواروں کے امتحانی پرچوں کی دوبارہ جانچ سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا حکم معطل کر دیا۔
عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف انکوائری کرانے اور فیل قرار دیے گئے امیدواروں کے امتحانی پرچوں کی دوبارہ جانچ کا حکم دیا تھا، جسے اب وفاقی آئینی عدالت نے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
کیس کی مزید سماعت آئندہ مقررہ تاریخ پر ہوگی، جہاں فریقین کے دلائل کی روشنی میں عدالت مزید فیصلہ کرے گی۔




