میرپورخاص: ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ماریا ساریو کیس کی انکوائری مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ، حیدرآباد بینچ میں جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ عدالت کی ہدایت پر تیار کی گئی تھی، جسے باقاعدہ طور پر سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کیس سے متعلق تحقیقات، شواہد اور انکوائری کے دوران سامنے آنے والے اہم نکات شامل کیے گئے ہیں۔

اب سندھ ہائی کورٹ، حیدرآباد بینچ انکوائری رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ سماعت پر مزید قانونی کارروائی اور احکامات جاری کرے گی۔