پڈعیدن (رپورٹ: محمد شکیل آرائیں): شارجہ سے کراچی آنے والے کے ٹو ائیرویز کے حادثہ زدہ طیارے کے کیپٹن فیصل جتوئی کی غائبانہ نمازِ جنازہ نیو جتوئی کے قریب ان کے آبائی گاؤں ٹھوڑہا میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد شرکاء نے کیپٹن فیصل جتوئی کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہید کی قومی خدمات اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ کے ٹو ائیرویز کا کارگو طیارہ 7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آتے ہوئے بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں کیپٹن رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل جتوئی، ایئرکرافٹ انجینئر محمد عارف صدیقی، ایئرکرافٹ انجینئر محمد حامد اور لوڈ ماسٹر محمد توفیق سوار تھے۔ حادثے کے بعد سے طیارے اور عملے کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔