خیرپور: رسول آباد، بچل بھنبھرو اور احمد پور کے کھجور باغات خطرناک کیڑوں اور بیماری کے حملے سے متاثر، کاشتکار شدید پریشانی میں مبتلا
ضلع خیرپور میں کھجور کے باغات خطرناک کیڑوں اور بیماری کے حملے سے شدید متاثر ہونے لگے ہیں، جس کے باعث باغبان اور کاشتکار سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔خیرپور: رسول آباد، بچل بھنبھرو اور احمد پور کے کھجور باغات خطرناک کیڑوں اور بیماری کے حملے سے متاثر، کاشتکار شدید پریشانی میں مبتلا
ضلع خیرپور میں کھجور کے باغات خطرناک کیڑوں اور بیماری کے حملے سے شدید متاثر ہونے لگے ہیں، جس کے باعث باغبان اور کاشتکار سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔
اطلاعات کے مطابق رسول آباد، بچل بھنبھرو اور احمد پور سمیت مختلف علاقوں میں کھجور کے باغات کو کیڑوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے درختوں اور فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ رہا ہے۔
زرعی ماہر پروفیسر عبدالسمیع بھنبھرو کے مطابق یہ خطرناک کیڑا کھجور کے درخت کی شاخوں پر حملہ کرتا ہے، جس سے شاخیں سوکھنا شروع ہو جاتی ہیں اور اگر بروقت تدارک نہ کیا جائے تو پورا درخت خشک ہو کر گر جاتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت اظہر حسین ویسر نے بتایا کہ باغات میں دو مختلف اقسام کے کیڑوں کا حملہ دیکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور آبادگاروں کو حفاظتی و احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔




