سلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی جیسی انسان دوست شخصیت پاکستانی قوم کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی نے بے لوث جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرکے رفاہِ عامہ کی ایک روشن مثال قائم کی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی عملی زندگی سے ثابت کیا کہ خلوصِ نیت کے ساتھ کام کرنے والا ایک فرد بھی معاشرے میں مثبت اور دیرپا تبدیلی لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی کی شخصیت، اصول اور طرزِ خدمت نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کی اور پاکستانی معاشرے میں محبت، رواداری اور انسانی اقدار کے فروغ میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔
زیراعظم شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی جیسی انسان دوست شخصیت پاکستانی قوم کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں




