سلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر ہوتیں تو ملک اور کراچی کی موجودہ صورتحال مختلف ہوتی، جبکہ شہر اور دیہی علاقوں کو اپنے آئینی اختیارات کے لیے انتظار نہ کرنا پڑتا۔ ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 15 سال قبل کراچی دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شمار ہوتا تھا، تاہم آج شہر بنیادی سہولیات اور وسائل کی کمی کا شکار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والی رقوم مقامی حکومتوں تک منتقل نہیں کی جاتیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 18ویں آئینی ترمیم کا مقصد صرف وزیراعلیٰ کو اختیارات دینا نہیں بلکہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی کو اب تک تقریباً 3 ہزار ارب روپے مل جانے چاہیے تھے، جو نہیں ملے۔ #ThepostDigital مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ گلی، محلے، شہر اور ضلع کی سطح پر مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں صوبائی خودمختاری اور عوامی مسائل کا حل ممکن ہو سکے