کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شہپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے بھارت کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے شہپور زدران کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہپور زدران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے قومی ٹیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شہپور زدران کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اعلان ان کے اہل خانہ کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔ #ThepostDigital




