کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جو ایک ہزار 965 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 41 ہزار 825 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 25 ڈالر فی اونس کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 125 ڈالر پر بند ہوا۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں اسی گراوٹ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہوئیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 559 روپے فی تولہ ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا انحصار عالمی معاشی حالات، افراطِ زر، سرمایہ کاروں کے رجحان اور بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال پر ہوتا ہے۔ #ThepostDigital