راولپنڈی میں متوقع معمول سے زیادہ مون سون بارشوں اور شہری سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث 15 جون سے 15 ستمبر تک فلڈ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال کی نگرانی کے لیے فوج کی نگرانی میں مرکزی فلڈ مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جبکہ 111 بریگیڈ پورے مون سون سیزن کے دوران ہائی الرٹ رہے گی۔ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں عید کے بعد فلڈ ریسکیو مشقیں کریں گی اور حساس علاقوں میں ہنگامی دستی سائرن بھی نصب کیے جائیں گے۔ حکام نے پانچ ریلیف کیمپ قائم کرنے، لیہ نالہ اور اہم برساتی نالوں کی صفائی مون سون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے
راولپنڈی میں متوقع معمول سے زیادہ مون سون بارش
راولپنڈی میں متوقع معمول سے زیادہ مون سون بارش
News Desk06-Jun-2026




