حیدرآباد پولیس نے ایک اور خاتون منشیات فروش کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنکی کے بعد امبرین عرف گڈی چانڈیو کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ تعلیمی اداروں کے اطراف اور طلبہ میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور تعلیمی اداروں کے گرد نگرانی مزید سخت کی جائے گی۔




