کراچی: سندھ کابینہ نے ججز اور عدالتی افسران کے لیے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عدالتی امور کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ نے عدالتی افسران اور ججز کے لیے 87 گاڑیوں کی درخواست کی تھی۔ نئی گاڑیاں سندھ ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے نئے ججز سمیت متعلقہ عدالتی افسران کو فراہم کی جائیں گی۔