کراچی: لیاری کی یونین کمیٹی 8 میں وائس چیئرمین کی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ پُرامن ماحول میں جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی ہے، جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ انتخابی حلقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرسکیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یو سی 8 میں مجموعی طور پر 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 53 ہزار 900 ہے۔




