ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سینیئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکار گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں سینے میں شدید درد کے بعد بے ہوش پائے گئے، جس پر انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔ ابتدائی اطلاعات میں دل کے دورے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو سینے میں شدید درد کے بعد گوا کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کا امکان




