قطر کے امیری دیوان کی جانب سے جاری بیان میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قوم اپنے عظیم رہنما کے انتقال پر گہرے رنج و غم میں مبتلا ہے اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی ہے۔ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے دورِ حکومت میں قطر نے اقتصادی، سفارتی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی حاصل کی اور ملک کو جدید ریاست بنانے میں اہم پیش رفت ہوئی۔ سال 2013 میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر اقتدار اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حوالے کر دیا، جسے عرب دنیا میں اقتدار کی پرامن منتقلی کی ایک منفرد مثال قرار دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امیر قطر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی ایک عظیم اور دوراندیش رہنما تھے، جنہوں نے اپنی قیادت میں قطر کو ایک جدید اور خوشحال ملک میں تبدیل کیا۔ انہوں نے عوامی فلاح، علاقائی امن اور ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے پاکستان اور قطر کے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے