اسلام آباد (11 اکتوبر 2026) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ ریڈ زون، ڈی چوک سمیت شہر بھر میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے 6 ہزار اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد ہے۔ اس تناظر میں وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات، بالخصوص ریڈ زون اور ڈی چوک کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔




