سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ اپنے 10 ماہ پرانے بیان پر آج بھی قائم ہیں، جس میں انہوں نے گورنر راج، ایمرجنسی، سہیل آفریدی کی نااہلی اور سیاسی جماعت پر پابندی کے امکانات کا ذکر کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’الیونتھ آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے 10 ماہ قبل ان ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بات کی تھی اور وہ اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک سیاسی جماعت کے حق میں کالعدم جماعت بیان دے رہی ہو تو اس کی کیا وضاحت پیش کی جائے گی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ اگر آج مارشل لا ہوتا تو کیا پیٹرول 50 روپے فی لیٹر میں مل رہا ہوتا؟ اس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ اگر مارشل لا ہوتا تو پیٹرول 500 روپے فی لیٹر بھی ہوتا، تب بھی لوگ یہ سوال نہیں کر سکتے تھے کہ قیمت میں کمی ہوئی ہے یا اضافہ