کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف ملک مخالف تقریر میں سہولت کاری سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے گرفتار پانچ ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران 12 مئی 2016 کے مقدمے میں گرفتار پانچوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ مقدمے کا ضمنی چالان آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔
عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔




