رپورٹ: آصف علی بلوچ پولیس کے مطابق نوشہرہ کی مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جسے قانونی کارروائی کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت میں خاتون کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ابتدائی پولیس بیان کے مطابق خاتون نے اپنی مرضی سے اپنی پسند کے شخص سے شادی کی ہے، تاہم حتمی حقائق عدالت میں بیان اور قانونی کارروائی کے بعد سامنے آئیں گے۔




