کراچی: انمول عرف پنکی کو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا گیا۔ اس طرح وہ مجموعی طور پر درج 22 مقدمات میں سے 5 میں بری ہوچکی ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں آج منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے شواہد ناکافی ہونے کی بنیاد پر ملزمہ کو بری کرنے کا حکم دیا۔

دستیاب معلومات کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف مجموعی طور پر 22 مقدمات درج ہیں، جن میں سے وہ اب تک 5 مقدمات میں بری ہوچکی ہیں۔ باقی مقدمات کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔