گڑھی خدا بخش: خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سسی بھٹو کے ہمراہ مرحوم میر شاہنواز بھٹو کے 41ویں یومِ وفات کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ان کے مزار پر حاضری دی۔
اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک میں مضبوط جمہوریت، قومی استحکام اور عوام کی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
یاد رہے کہ میر شاہنواز بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے تھے، جن کی برسی کے موقع پر ہر سال خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکن ان کی یاد میں حاضری دیتے ہیں۔




