کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ چہلمِ امام حسینؓ کے باعث ملک بھر میں پولیس کا یومِ شہداء 4 اگست کے بجائے 5 اگست کو منایا جائے گا۔
کراچی میں سندھ پولیس کی یومِ شہداء ریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ اس نوعیت کی ریس کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے اور یہ اس ایونٹ کا تیسرا سال ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ریس میں 5 ہزار سے زائد شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
جاوید عالم اوڈھو نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس طرح کی ریسوں میں مسلسل حصہ لیتے رہیں اور اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔




