میانوالی: پنجاب کے ضلع میانوالی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں کھیلنے کی غرض سے گاڑی میں داخل ہونے والے تین بچیاں اور ایک بچہ دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شام کھگلانوالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بچے کھیلتے ہوئے ایک کھڑی گاڑی میں داخل ہوئے۔ اسی دوران گاڑی کا دروازہ لاک ہو گیا، جس کے باعث وہ باہر نہ نکل سکے اور گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر بچوں کو گاڑی سے نکالا گیا، تاہم وہ جاں بحق ہو چکے تھے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی تمام وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔




