کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اگست 2026 (20 صفر 1448 ہجری) کو چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا، جبکہ تدریسی سرگرمیاں 5 اگست سے معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوں گی۔




