کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے نجی اسپتال کی پارکنگ میں مبینہ طور پر غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق زیرِ حراست افراد کی شناخت محمد بابر دوسانی، یعقوب پٹیل، احمر حسین خان اور کاشف اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 22 ہزار امریکی ڈالر، 40 لاکھ ایرانی ریال اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ حکام کو شبہ ہے کہ موبائل فونز میں مبینہ غیر قانونی کرنسی ڈیلنگ سے متعلق ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں۔

ایف آئی اے نے موبائل فونز کو تحویل میں لے کر ڈیجیٹل شواہد کے جائزے اور مزید تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔