کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ان کا چار روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔
اقرار الحسن کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ نمبر 101/2026 درج ہے، جبکہ ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالتی پیشی کے بعد سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم انہیں واپس سیل منتقل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد رات تقریباً ایک بجے انہیں کراچی منتقل کیا گیا۔
مقدمے کی مزید تفصیلات اور اقرار الحسن پر عائد الزامات کے حوالے سے تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔




