کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت صوبے کی تمام 32 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا پہلی بار اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں جامعات کو درپیش اہم مسائل اور تعلیمی نظام میں بہتری کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں جامعات کے مالی استحکام، انتظامی امور، تحقیق کے فروغ، فیکلٹی کی پیشہ ورانہ ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر توجہ دی گئی۔
اس کے علاوہ جامعات کی ڈیجیٹلائزیشن، طلبہ کی فلاح و بہبود اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔




