اسلام آباد: پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر میں محدود لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے بجلی صارفین کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے اقدامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں متوقع فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 6 روپے سے کم ہو کر 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ رہنے کی توقع ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ستمبر میں صارفین کو 3 روپے 44 پیسے فی یونٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کے لیے روزانہ تقریباً 2 سے ڈھائی گھنٹے کی محدود لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مہنگے متبادل ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے اثرات کم کرنے کے لیے ہدفی بنیادوں پر لوڈ مینجمنٹ کی گئی، جبکہ درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کے اثرات محدود رکھنے کی بھی کوشش کی گئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق سردیوں میں گھریلو گیس کی طلب بڑھنے سے گیس کی دستیابی مزید محدود ہونے کا خدشہ ہے، تاہم بجلی کے نظام کا استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاور سیکٹر کو آر ایل این جی درکار رہے گی