راچی: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین لائن بس منصوبے کے لیے 1 ارب 98 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ شہر بھر میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، گلیوں کی اپ گریڈیشن، نکاسی آب اور فراہمی آب کے مختلف منصوبوں کے لیے بھی اضافی فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ضلع غربی میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 26 کروڑ روپے، ناظم آباد اور لیاقت آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 37 کروڑ روپے جبکہ لانڈھی، زمان ٹاؤن اور کورنگی میں سڑکوں، پانی، نکاسی آب اور کھیل کے میدانوں کے منصوبوں کے لیے 35 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع وسطی، کورنگی اور ملیر میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد شہری سہولیات میں بہتری اور کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے