کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان اور سیف سٹی کیمروں کے باعث کراچی میں ٹریفک حادثات میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت سیف سٹی کیمرے شہر کی مخصوص شاہراہوں پر نصب ہیں، جس کا بعض لوگ فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق رواں سال کراچی میں کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے گی اور مستقبل میں اس نیٹ ورک میں مزید توسیع کا سلسلہ جاری رہے گا۔




