کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ’’سلام کراچی فیسٹیول‘‘ کا افتتاح کردیا۔ فیسٹیول کے تحت 25 اگست سے 7 ستمبر تک کراچی کے مختلف مقامات پر ثقافتی، تفریحی، کھیلوں اور موسیقی کی رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
فیسٹیول کے پہلے روز 25 اگست کو فریئر ہال میں گرینڈ بازار، ثقافتی ڈانس شو اور خواتین کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جبکہ 26 اگست کو ایئرپورٹ سے میٹروپول تک بائیک ریلی ہوگی۔
27 اگست کو سفاری پارک میں فیملی فیسٹیول، ٹیلنٹ ہنٹ اور میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی، جس میں داخلہ مفت ہوگا۔ 28 اگست کو سی ویو سے دو دریاؤں تک سائیکل ریلی اور مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
29 اگست کو برنس روڈ پر ’’سلام کراچی فوڈ فیسٹیول‘‘ ہوگا، 30 اگست کو تین تلوار پر روڈ شو اور میوزیکل پرفارمنس جبکہ 31 اگست کو سی ویو پر میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا۔
یکم ستمبر کو این ای ڈی یونیورسٹی، 3 ستمبر کو سرسید یونیورسٹی میں سیمینار اور ایوارڈز کی تقریبات ہوں گی، جبکہ 2 ستمبر کو پورٹ گرینڈ میں فیملی فیسٹیول اور 4 ستمبر کو سفاری پارک میں فیملی میوزیکل اینڈ کڈز فیسٹیول منعقد ہوگا۔
5 ستمبر کو شارع فیصل پر روڈ شو اور میوزیکل پرفارمنس، 6 ستمبر کو یوم دفاع کی مناسبت سے سی ویو پر کار ریلی ہوگی۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 7 ستمبر کو ہوگی، جس میں کے ایم سی اور ٹی ایم سی اسٹاف کے لیے ایوارڈ شو اور میوزیکل پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔




