مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تخمینے کے مطابق بھارت 2027 میں جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن سکتا ہے، جبکہ بھارتی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) 4.52 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے ایشیائی معیشتوں کے حوالے سے جاری کردہ تخمینوں کے مطابق جاپان رواں سال برائے نام جی ڈی پی کے لحاظ سے دنیا کی چوتھی بڑی معیشت رہے گا، تاہم 2027 میں بھارت اس کی جگہ لے سکتا ہے۔
تخمینے میں کہا گیا ہے کہ جاپان 2027 میں عالمی معیشتوں کی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر آسکتا ہے اور برطانیہ بھی اس سے آگے نکل سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی اقتصادی مشکلات کے باوجود بھارت نے گزشتہ برسوں میں مضبوط معاشی ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے 2026 کے لیے بھارت کی اقتصادی شرحِ نمو کا تخمینہ بڑھا کر 7 فیصد کردیا ہے۔
دوسری جانب جاپان کو عمر رسیدہ آبادی اور دیگر ساختی مسائل کا سامنا ہے، جنہیں ملک کی طویل عرصے سے جاری سست اقتصادی ترقی کی اہم وجوہات میں شمار کیا جاتا ہے۔




