بجٹ 2026-27 سے قبل ای سی سی کے اہم فیصلے، پی ایس او کیلئے 100 ارب روپے کی فنانسنگ منظور بجٹ 2026-27 کی تیاریوں کے سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اہم فیصلے کرتے ہوئے 40 ارب روپے سے زائد کے ضمنی گرانٹس اور (پی ایس او) کے لیے 100 ارب روپے کی فنانسنگ سہولت کی منظوری دے دی ہے تاکہ سرکاری اداروں کی جانب سے 900 ارب روپے سے زائد واجبات کے باوجود ملک میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ای سی سی نے بجٹ کی تیاری میں شامل مزید وزارتوں اور اداروں کے لیے خصوصی اعزازیہ (آنریریا) کی منظوری بھی دی، جبکہ ترقیاتی منصوبوں، دفاعی اقدامات، سیکیورٹی انتظامات، گلگت بلتستان کے اخراجات اور بنیادی ڈھانچے کے مختلف منصوبوں کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے۔ کمیٹی نے عوامی خدمات، ٹیلی کمیونیکیشن، پارلیمانی امور اور جدیدکاری کے منصوبوں کے لیے بھی مالی وسائل فراہم کرنے کی منظوری دی۔ حکومتی اقدامات کا مقصد سرکاری امور کے تسلسل، مالی نظم و ضبط اور اہم قومی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے
بجٹ 2026-27 سے قبل ای سی سی کے اہم فیصلے پی ایس او کیلئے 100 ارب روپے کی فنانسنگ منظور
بجٹ 2026-27 کی تیاریوں کے سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اہم فیصلے کرتے ہوئے 40 ارب روپے سے زائد کے ضمنی گرانٹس اور (پی ایس او) کے لیے 100 ارب روپے کی فنانسنگ سہولت کی منظوری دے دی ہے
News Desk06-Jun-2026




