اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر ملک بھر میں “گو کیش لیس” مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد قربانی کے جانوروں کی منڈیوں میں نقد لین دین کو کم کر کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم کے تحت شہریوں کو موبائل بینکنگ ایپس، کیو آر کوڈز، برانچ لیس بینکنگ والٹس اور راست کے ذریعے محفوظ اور آسان ادائیگیوں کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اس سال ملک بھر میں 96 مویشی منڈیاں اس مہم میں شامل کی گئی ہیں جبکہ تقریباً 22 بینکوں کی جانب سے کیمپس اور کیوسکس بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ عید سیزن کے دوران بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر 14 مئی سے 5 جون 2026 تک عارضی طور پر ٹرانزیکشن لمٹس میں نرمی بھی دی جائے گی تاکہ ادائیگیوں کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔