کراچی: شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 20 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، جلسوں، جلوسوں، احتجاج اور دھرنوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق امن و امان کے ممکنہ خدشات اور سڑکوں کی بندش سے بچنے کے لیے یہ پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نافذالعمل احکامات کی پابندی کریں۔




