سکھر: سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی بیٹی کے MDCAT میں حاصل کردہ نمبرز سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کو غلط قرار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وائس چانسلر کی بیٹی نے MDCAT میں 171 نمبرز حاصل کیے ہیں، تاہم سامنے آنے والی وضاحت کے مطابق ان کے حاصل کردہ نمبرز 157 ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے 171 نمبرز کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے درست اسکور 157 بتایا گیا ہے۔