نارووال: نارووال میں بھینس پر سوار ہو کر نالہ بسنتر عبور کرنے کی کوشش کے دوران 16 سالہ نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 16 سالہ علی حسن ولد طارق کے نام سے ہوئی ہے، جو نالہ بسنتر عبور کرتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔

اطلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو پوائنٹ سے ایمبولینس اور نارووال سے ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لائن سرچ میتھڈ کے تحت سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نوجوان کی تلاش کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ مزید پیش رفت سے متعلق اطلاع بعد میں جاری کی جائے گی۔

رپورٹ : حسین سبحانی ڈسٹرکٹ بیورو چیف دی پوسٹ ڈیجیٹل نارووال