کراچی ڈیسک: حیدرآباد میں صحافی عبدالغفور سروہی کو مبینہ طور پر آدھی رات کو گھر سے حراست میں لیے جانے کے 14 گھنٹے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کردی۔
صحافی کے خلاف مارکیٹ تھانے میں ایک خاتون سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جسے صحافی کے حامیوں نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ پر عبدالغفور سروہی کی کردار کشی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
صحافی کے حامیوں کے مطابق عبدالغفور سروہی کو رات بھر مبینہ تشدد، تذلیل، بھوک اور پیاس کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ان تمام حالات کے باوجود عدالت میں پیشی کے دوران ان کے چہرے پر مسکراہٹ نظر آئی۔
صحافی برادری نے واقعے کی شفاف تحقیقات، مبینہ پولیس تشدد کا نوٹس لینے اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نوٹ: پولیس کا مؤقف اور مبینہ تشدد سمیت دیگر الزامات کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔




