دبئی: متحدہ عرب امارات کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی دانوب پراپرٹیز نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 12 ماہ کے دوران دبئی میں اپنے 11 رہائشی منصوبے خریداروں کے حوالے کرے گی، جو کمپنی کی تاریخ کے بڑے ڈیلیوری مراحل میں سے ایک ہوگا۔
کمپنی کے مطابق جن منصوبوں کی حوالگی کی جائے گی ان میں Elitz 1 & 3 (جمیرا ولیج سرکل)، Sportz (دبئی اسپورٹس سٹی)، Viewz 1 & 2 (جمیرا لیکس ٹاورز)، Oceanz 1, 2 & 3 (دبئی میری ٹائم سٹی)، Fashionz (جمیرا ولیج ٹرائینگل) اور Oasiz 1 & 2 (دبئی سلیکون اویسس) شامل ہیں۔
دانوب گروپ کے بانی اور چیئرمین رضوان ساجن نے کہا کہ آئندہ ایک سال کے دوران 11 منصوبوں کی بروقت حوالگی کمپنی کے معیار، وعدوں کی پاسداری اور خریداروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ علاقائی حالات کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتیں تقریباً دوگنی ہو گئیں، تاہم کمپنی نے اضافی اخراجات خود برداشت کیے تاکہ صارفین سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جا سکے۔
رضوان ساجن کا کہنا تھا کہ بروقت منصوبوں کی تکمیل دانوب پراپرٹیز کی شناخت ہے اور کمپنی آنے والے مہینوں میں ہزاروں نئے گھر مالکان کو خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہے۔
کمپنی کے مطابق دانوب پراپرٹیز دبئی کو عالمی سطح پر رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے ایک اہم مرکز کے طور پر مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ دبئی میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر، سرمایہ کار دوست پالیسیاں، پرکشش کرایہ منافع (Rental Yield) اور یو اے ای گولڈن ویزا جیسی سہولیات بھی سرمایہ کاروں کے لیے کشش کا باعث ہیں۔
دانوب پراپرٹیز، جو 1993 میں قائم ہونے والے دانوب گروپ کا ذیلی ادارہ ہے، متحدہ عرب امارات کے نمایاں نجی رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز میں شمار ہوتی ہے۔ کمپنی اپنی 1 فیصد ادائیگی پلان، مکمل فرنشڈ رہائشی یونٹس اور 40 سے زائد جدید طرزِ زندگی کی سہولیات کی بدولت عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہے۔




