رانی پور (آصف علی بلوچ، دی پوسٹ ڈیجیٹل) رانی پور کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اور مسافر ویگن کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ویگن الٹ گئی، جس کے باعث 12 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جا سکے۔




